بنوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز؛ 3 کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک

10:49 AM, 22 Nov, 2025

بنوں:بنوں ریجن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے جن میں 3 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق کارروائیوں میں متعدد دہشتگرد زخمی ہوئے جبکہ فورسز محفوظ رہیں اور اہلِ علاقہ نے بھرپور تعاون کیا۔

آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ اس سے قبل شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی جی پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی سرزمین کو دہشتگردی سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا۔

مزیدخبریں