لاہور دنیا کا دوسرا سب سے آلودہ شہر، پنجاب میں فضائی آلودگی برقرار

10:10 AM, 22 Nov, 2025

لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور سنگین ہے اور لاہور کو عالمی سطح پر دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں شامل قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز (PM) کی سطح 414 ریکارڈ کی گئی، جو انسانی صحت کے لیے خطرناک حد سے زیادہ ہے۔ خانیوال میں PM کی سطح 412، فیصل آباد میں 354 اور ملتان میں 342 ریکارڈ ہوئی۔

ورلڈ ایئر کوالٹی انڈیکس (WAQI) کے مطابق لاہور کا اے کیو آئی 330 ہے، جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 450 کے ساتھ سب سے آلودہ شہر ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق فضائی آلودگی کے موجودہ ریکارڈ انسانی صحت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں، جس میں سانس کی بیماریوں، دل کی بیماریوں اور دیگر صحت کے خطرات شامل ہیں۔

مزیدخبریں