قومی و پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کل، پاک فوج کی تعیناتی

09:32 AM, 22 Nov, 2025

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے۔ امیدواروں کی انتخابی مہم کا وقت ختم ہو چکا ہے اور ووٹنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

وفاقی حکومت نے الیکشن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے انتخابی مراکز پر شفاف اور محفوظ ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے چوکس ہیں۔

مزیدخبریں