بنوں: سیکیورٹی فورسز اور سکیورٹی اداروں نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی سے وابستہ 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے۔
کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ دہشتگرد ملک میں امن و امان خراب کرنے کی سازش کر رہے تھے، جنہیں مؤثر کارروائی کے نتیجے میں ناکام بنایا گیا۔