فیصل آباد میں 2 بھائیوں کا تیز دھار آلے سے قتل

09:12 AM, 22 Oct, 2018

فیصل آباد: پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں 2سگے بھائیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا، دونوں کی لاشیں تحویل میں لے کر پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ مرید والا کے علاقے کھدر والا میں پیش آیا۔ مقتول نیک محمد اور طالب کو رات کے وقت سوتے ہوئے قتل کیا گیا۔

پولیس نے دونوں بھائیوں کی لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ اہل خانہ نے نیک محمد کے سوتیلے بیٹے عدنان پر قاتل ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدنان رات باپ سے ملنے آیا تھا اور واردات کے بعد سے غائب ہے۔

مزیدخبریں