ذہنی دباؤ جلد پر اثر انداز ہوتا ہے مگر اس سے بچا جاسکتا ، ماہرین 

ذہنی دباؤ جلد پر اثر انداز ہوتا ہے مگر اس سے بچا جاسکتا ، ماہرین 

لندن : لاک ڈاؤن سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں ، ایسی صورتحال آپ کی ذہنی حالت کے علاوہ آپ کے چہرے کی رنگت پر بھی کافی اثر انداز ہوسکتی ہے ۔

جلد بیماریوں کی ماہر ڈاکٹر کوسٹی کا کہنا ہے کہ ذہنی دباؤ بہت سی شکلوں میں جلد کو متاثر کر سکتاہے ، ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہمارا جسم زیادہ کولیسٹرول پیدا کرتا ہے جو دباؤ کا ایک ہارمون ہے اور یہ جلد کے لیے کئی مسائل پیدا کرتا ہے ، 

کولیسٹرول کے بڑھنے سے صرف جسم میں آئل یعنی تیل کی مقدار ہی نہیں بڑھتی بلکہ سوزش میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے  ,ڈاکٹر کوسٹی کا کہنا تھا کہ ذہنی دباؤ ہمارے مدافعتی نظام میں سوزش یا جلن پیدا کردیتا ہے تو ایسی صورت میں اگر آپ کو چینبل ، ایگزیما یا جلد ورم کا مسلہ ہے تو وہ انتہائی شدید ہوسکتاہے ۔ اسطرح ذہنی دباؤ جلد پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے اور عمر بڑھنے کے قدرتی اثرات بھی اس کی زد میں آتے ہیں جس کی وجہ سے وقت سے قبل جھریاں نمودار ہوتی ہیں۔ 

ذہنی دباؤ کی وجہ سے جلد پر پڑنے والے اثرات سے بچنے کے لیے ڈاکٹر تجویز کرتی ہیں کہ اپنے معمول کو کچھ اسطرح سے آگے بڑھایا جائے کہ جلد کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہ رہے  اپنی جلد کو باقاعدگی سے صاف کریں ، ضروری ہے کہ اپنی جلد کی مناسبت موئسچرائزر بھی استعمال کریں ۔

ڈاکٹر کوسٹی نے ورزش کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ چس رہ کر اور پسینہ بہا کر آپ جسم میں پیدا ہونے والی منفی چیزوں سے بچ سکے ہیں اور آپ کے خؤن کا بہاؤ بھی بہتر رہتاہے ۔ اس سے نہ صرف ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے بلکہ مجموعی طور پر صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔