ملک کے مختلف حصو ں میں بارش کا امکان

01:34 PM, 22 Oct, 2025

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی پیشگوئی جاری کی ہے جس کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، جبکہ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سرد موسم کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقے بھی سرد رہیں گے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث مشرقی پنجاب کے بعض اضلاع میں اسموگ کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں اسموگ کی صورتحال ہو سکتی ہے۔

شہریوں کو اسموگ کے اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں اسموگ کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

مزیدخبریں