ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں اس جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے "دعا پڈوکون سنگھ" رکھا تھا۔
پیدائش کے بعد تقریباً ایک سال تک دپیکا اور رنویر نے اپنی بیٹی کا چہرہ عوام سے چھپائے رکھا، تاہم دیوالی کے موقع پر انہوں نے بیٹی کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ دپیکا نے رنویر کے ساتھ بیٹی دعا کی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں ماں اور بیٹی نے ایک ہی رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔ دعا کو مسکراتے ہوئے دیکھ کر ان کی معصومیت اور محبت بھری شخصیت واضح ہو رہی تھی۔
تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا اور ان پر مداحوں کی جانب سے دپیکا اور رنویر کی بیٹی کیلئے محبت بھری تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ دپیکا اور رنویر سنگھ نے 2018 میں شادی کی تھی، اور اب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی کا ایک نیا اور خوشگوار باب شروع ہوا ہے۔