غزہ: اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے۔ اسرائیل نے غزہ سے 2 یرغمالیوں کی لاشیں واپس لے لی ہیں۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ایک بڑا آپریشن کیا اور فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے خالی کرنے کا حکم دیا۔
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد جنگ بندی معاہدے کے نفاذ سے لے کر اب تک شہدا کی تعداد 100 سے زائد ہو چکی ہے۔
اس کے علاوہ، تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے مزید لاشیں نکالی گئیں اور مختلف ہسپتالوں میں مزید 57 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئیں۔ اس طرح غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 68 ہزار 229 تک پہنچ چکی ہے۔
غزہ میں لاشوں کا انبار لگ چکا ہے اور ہسپتالوں میں جگہ ختم ہو گئی ہے۔ انسانی امداد تاحال بند ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ فرانسیسی صدر نے رفاہ بارڈر کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ امدادی سامان اور طبی خدمات غزہ پہنچائی جا سکیں۔