پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ

12:53 PM, 22 Oct, 2025

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت زون میں آغاز ہوا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے چہرے خوشی سے روشن ہو گئے ہیں۔ کاروبار کے آغاز کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 829 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1103 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور وہ ایک لاکھ 67 ہزار 346 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 6 پیسے کم ہو کر 281.06 روپے سے 281 روپے تک پہنچ گئی۔ 

مزیدخبریں