سکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کامیاب کارروائیاں، ایک خارجی جہنم واصل , علاقے میں سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلیئرکر دیا

01:22 PM, 22 Oct, 2025

باجوڑ :  سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے شاہی تنگی جنگل میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر فورسز نے بھرپور کارروائی کی جس میں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

اس کارروائی میں ایک خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی شدید زخمی حالت میں علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فورسز نے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی ٹھکانوں کو بھی کلیئر کر لیا، اور اس دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد، اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ آپریشن دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو کمزور کرنے کی سمت میں اہم قدم ثابت ہو گا۔ پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور اس طرح کی کارروائیاں ان کی دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں اہمیت رکھتی ہیں۔

مزیدخبریں