حکومت نے کوئی واضح میکنزم نہیں دیا کہ گندم کیسے خریدی جائے گی: حسن مرتضیٰ 

03:39 PM, 22 Oct, 2025

لاہور:رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ نے وفاقی اور صوبائی حکومت پر گندم کی خریداری کے حوالے سے شدید سوالات اٹھا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوئی واضح میکنزم نہیں دیا کہ گندم کیسے خریدی جائے گی، جبکہ پاسکو اور پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو بھی ختم کر دیا گیا ہے، جس کے باعث سوال پیدا ہوتا ہے کہ اب گندم کون خریدے گا؟ کیا حکومت خود خریداری کرے گی یا کسی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جا رہا ہے؟

حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ "کسانوں کی گندم مڈل مین کے پاس چلی گئی ہے اور اس کا فائدہ عام کسانوں کو نہیں بلکہ آڑھتیوں کو پہنچے گا۔ حکومت نے ہمارے مؤقف کو کافی حد تک تسلیم کیا ہے لیکن پنجاب حکومت کے ترجمان غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرتے ہیں۔"

انہوں نے اپیل کی کہ حکومت آپس میں بیٹھ کر معاملات طے کرے تاکہ اختلافات سامنے نہ آئیں اور کسانوں کو حقیقی فائدہ پہنچے۔

مزیدخبریں