پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا، مریم نواز نے متاثرین کے لیے بھرپور انتظامات کیے:مریم اورنگزیب

04:33 PM, 22 Oct, 2025

ملتان:پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وسیع پیمانے پر تباہی اور نقصان ہوا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے فوری اور بھرپور انتظامات کیے اور متاثرین سے کیے گئے وعدے محض 26 دن کی قلیل مدت میں پورے کر لیے۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب نے ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ فلڈ ریلیف سروے پنجاب میں 28 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا تاکہ متاثرہ علاقوں کی بہتر مدد ممکن ہو سکے۔

ان انتظامات اور اقدامات سے متاثرین کی زندگیوں میں بہتری کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور حکومت کا عزم ہے کہ سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں