لاہور: حکومت پنجاب نے مختلف محکموں میں کئی افسران کے تقرری اور تبادلے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
احکامات کے مطابق، فرید احمد کو ڈائریکٹر جنرل پبلک پراسیکیوشن پنجاب انسپیکشن سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح، محمد سلیم جو ڈائریکٹر پنجاب اکنامک ریسرچ پ اینڈ ڈی تھے، انہیں تبدیل کرکے ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن انسپکشن پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
افضل احمد قمر، سیکرٹری پنجاب ایگریکلچر کمیشن کو تبدیل کرکے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ محمد عظیم شوکت کو منیجنگ ڈائریکٹر واسا مری تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں، محمد فیصل عطا کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایکریڈیشن اتھارٹی لاء اینڈ پارلیمنٹری افیئرز کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ جہانگیر وڑائچ کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جواد حیدر شاہ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ فنانس پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 18 کے خرم بشیر کو ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
حیدر عباس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل منڈی بہاولدین لگایا گیا ہے اور حافظ عمران کو ڈپٹی سیکرٹری فوریسٹری، ولڈ لائف اینڈ فشریز تعینات کیا گیا ہے۔ سلمان احمد کو ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ منجمنٹ کمپنی لگایا گیا ہے۔
مدثر عارف کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میانوالی جبکہ عامر شاہین رانجھا، بلال شبیر اور علی عاطف کی خدمات ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو سونپ دی گئی ہیں۔