اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ افغانستان سے ہونے والا جنگ بندی معاہدہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک اس کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کی بنیادی شرط افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کو لگام دینا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ معاہدے میں واضح طور پر درج ہے کہ کسی بھی قسم کی دراندازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فتنے الخوارج افغان طالبان کی معاونت سے سرحد پار سے پاکستان پر حملے کرتے ہیں، جو معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ اس جنگ بندی معاہدے پر پاکستان، افغانستان، قطر اور ترکیہ نے مشترکہ طور پر دستخط کیے ہیں، اور تمام فریقین نے سرحدی سلامتی کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔