ایشیا کپ 2025: بھارت کی پاکستان پر 6 وکٹوں سے فتح

12:06 AM, 22 Sep, 2025

دبئی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے 172 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کیا۔


ابھیشک شرما نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا۔ شبمن گل نے 47 رنز جوڑے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ سنجو سیمسن 13 رنز بنا سکے۔ آخر میں تلک ورما (30) اور ہاردیک پانڈیا (7) رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 171 رنز بنائے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی اور 45 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ فخر زمان 15 رنز بنا کر متنازع کیچ پر آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب نے 21، حسین طلعت نے 10 اور محمد نواز نے 21 رنز اسکور کیے۔


بھارت کی طرف سے شیوم دھوبے نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ یادو اور ہاردیک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ لی۔

مزیدخبریں