پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر بھی کچھ سستا ہو گیا

10:58 AM, 22 Sep, 2025

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، اور ہنڈرڈ انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 58 ہزار 626 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن مارکیٹ 83 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 58 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ ڈالر 6 پیسے سستا ہو کر 281.46 سے کم ہو کر 281.40 روپے پر آ گیا۔

مزیدخبریں