لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل 23 ستمبر کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے لاہور سے سری لنکا روانہ ہو گی۔ قومی ٹیم ایونٹ کے تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی۔
ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیم دو وارم اپ میچز کھیلے گی، پہلا وارم اپ میچ 25 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف جبکہ دوسرا 28 ستمبر کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف شیڈول ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنا افتتاحی میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ 5 اکتوبر کو ہوگا۔
پاکستان کا تیسرا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، چوتھا 15 اکتوبر کو انگلینڈ، پانچواں 18 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، اور چھٹا میچ 21 اکتوبر کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوگا۔ قومی ٹیم اپنا آخری لیگ میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔