چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب

01:36 PM, 22 Sep, 2025

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کے لیے قواعد و ضوابط (رولز) بنانے کے سلسلے میں مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ اجلاس اہم ہوگا جہاں ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی کے جائزے کے لیے رولز کی تیاری پر غور کیا جائے گا۔ اس سے قبل جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں اکثریتی رائے دی گئی کہ رولز بنانے کے معاملے کو جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے۔

مزیدخبریں