ایشیا کپ 2025 : فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر پی سی بی نے آئی سی سی سے شکایت کر دی

02:05 PM, 22 Sep, 2025

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران فخر زمان کو متنازع انداز میں آؤٹ دینے پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے شکایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے ایمپائر کے فیصلے کے خلاف انکوائری کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جا سکیں۔

گزشتہ رات ہونے والے میچ میں فخر زمان کا آؤٹ ایسا فیصلہ تھا جس پر نہ صرف پاکستانی کھلاڑی بلکہ شائقین کرکٹ نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ایشیا کپ ٹی 20 میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کے دوران اعتراف کیا کہ فخر زمان کا کیچ آؤٹ ممکنہ طور پر غلط تھا اور گیند شاید زمین کو لگی تھی، تاہم انہوں نے کہا کہ فیصلہ ایمپائر کا ہوتا ہے۔

مزیدخبریں