اسلام آباد :سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے دائر پانچ آئینی درخواستیں ابتدائی اعتراضات کے باعث واپس کر دیں۔
ذرائع کے مطابق، رجسٹرار آفس نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزاروں نے نہ تو یہ واضح کیا کہ کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں، اور نہ ہی یہ بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار کیوں استعمال ہونا چاہیے۔ درخواستوں میں آئینی بنیاد بھی ٹھوس انداز میں پیش نہیں کی گئی، اور نوٹسز کے لیے فریقین کی وضاحت بھی شامل نہیں تھی۔
یہ درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اختیارات کے خلاف دائر کی تھیں۔