ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

11:52 AM, 22 Sep, 2026

نیویارک:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج نیویارک روانہ ہوں گے۔

 دوسری جانب امریکا نے ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ایرانی حکام کی جانب سے اس معاملے پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

مزیدخبریں