نئی دہلی: بھارت میں نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی جریدے دی وائرکے مطابق ایک سرکاری سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک کے 250 اضلاع میں تقریباً 25 فیصد نوجوان نہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور نہ ہی روزگار سے وابستہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے بھی روزگار کا حصول ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صرف 7 فیصد گریجویٹس ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ 93 فیصد گریجویٹس روزگار کے حصول سے محروم رہے۔
رپورٹ میں بھارت میں نوجوانوں کی تعلیم، ہنرمندی اور روزگار کے درمیان موجود خلا کی نشاندہی کی گئی ہے، جبکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق بہتر تربیت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔