ایرانی صدر مسعود پزشکیان جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ

02:12 PM, 22 Sep, 2026

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے۔

 ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پہلے ہی نیویارک پہنچ چکے ہیں اور جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق سفارتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ویزوں کے اجرا سے انکار کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

 ایرانی صدر جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور مختلف بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

مزیدخبریں