امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ٹک ٹاک کی دنیا سے باہر آئیں: عطا تارڑ

03:55 PM, 22 Sep, 2026

پشاور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پُر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ٹک ٹاک کی دنیا سے نکل کر عملی کام پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ صوبے میں امن و امان کا قیام ان کی آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں بھی احتجاج کی آڑ میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

کوہاٹ کے دورے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ انہوں نے شہید پولیس کانسٹیبل کے اہل خانہ سے تعزیت کی، سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی اور مقامی عمائدین سے مل کر ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کے ورثا کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ دریں اثنا، انہوں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ زخمی یا شہید صحافیوں کے لیے شہدا پیکج دینے پر غور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں