اسحاق ڈار کا نیویارک میں عرب اسلامی ممالک کے اجلاس سے خطاب، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور

04:22 PM, 22 Sep, 2026

نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں گروپ آف ایٹ عرب اسلامی ممالک کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس کے دوران انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاری اور تشدد کی شدید مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو مسترد کیا جائے۔ اسحاق ڈار نے غزہ امن منصوبے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دوٹوک مؤقف اپنایا کہ پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے کے ساتھ ایک خود مختار اور آزاد فلسطینی ریاست کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں