راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ

05:03 PM, 22 Sep, 2026

راولپنڈی: راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی 196 کلومیٹر بتائی گئی۔

 زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن  بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال سامنے نہیں آئی۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں