اسلام آباد: اسلام آباد میں وزیراعظم کی ریلیف سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔
طلال چودھری کے مطابق اسلام آباد کے 147 پٹرول پمپس پر وزیراعظم کی ریلیف سکیم کی سہولت دستیاب ہے، جبکہ ایک ہفتے کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار موٹر سائیکل سوار اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان اس سکیم سے مستفید ہو چکے ہیں۔