کوئٹہ(جاویدبلوچ) بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شعبان ٹو کے تحت خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن شعبان ٹو کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔
دوسری جانب صدرِ مملکت، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ نے ساران تنگی میں کامیاب کارروائی کے دوران 6 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔