فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے فرانسیسی اعلیٰ دفاعی عہدیدار کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

06:33 PM, 22 Sep, 2026

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

 ملاقات میں دونوں جانب سے دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

مزیدخبریں