ریڈیو پاکستان پشاور کی نئی عمارت کا افتتاح، عطا تارڑ کا ملکی استحکام پر زور

06:52 PM, 22 Sep, 2026

پشاور: پشاور میں ریڈیو پاکستان کی نوتعمیر شدہ عمارت کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے تقریب سے خطاب کیا۔

 عطا تارڑ نے ریڈیو پاکستان پشاور کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا عزت، غیرت اور وقار والوں کی دھرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو حق و باطل اور سچ و جھوٹ کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت سے کسی کو کیا دشمنی ہوسکتی تھی، ان کے بقول ریڈیو پاکستان سے دشمنی دراصل پاکستان سے دشمنی ہے۔

 عطا تارڑ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹا بیانیہ اور جھوٹی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کے بجائے ملک کی تعمیر و ترقی اور مضبوطی کی بات ہونی چاہیے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف نے دنیا کی مخالفت مول لے کر پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت پر بھی زور دیا کہ پشاور میں سیف سٹی منصوبے سمیت شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں