شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے نیویارک میں ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

09:57 PM, 22 Sep, 2026

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بھی زیرِ غور آئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں کویت کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزیدخبریں