قوم پرستی اور ہندو ازم بالکل الگ چیز ہے,سیف علی خان

ہ قوم پرستی اور ہندو ازم بالکل الگ چیز ہے,سیف علی خان

 قوم پرستی اور ہندو ازم بالکل الگ چیز ہے,سیف علی خان

ممبئی:بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان  نے کہا کہ قوم پرستی اور ہندو ازم  بالکل الگ چیز ہے کیوں کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے جہاں اقلیتیں بھی آباد ہیں اور ہندو ازم کی باتیں اقلیتوں کو غیر محفوظ بناتی ہیں۔

سیف علی خان نے کہا کہ  مجھے ہندو ریاست میں رہنے پر کوئی اعتراض نہیں  لیکن قانون سب کے لیے ایک ہونا چاہئے جب کہ  سیف  کا فلم نگری میں خوف سے متعلق کہنا تھا کہ ہم اس انڈسٹری میں رہتے ہیں جوخوف کی بنیاد پر چلتی ہے  لیکن یہی خوف ہمیں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے اور کچھ کرتے رہنے کے لیے کہتا ہے۔

سونو نگم کے اذان سے متعلق توہین آمیز ٹوئٹس پران کا کہنا تھا کہ دنیا میں لوگوں کوبطور اقلیت اپنی موجودگی کا احساس دلانا پڑتا ہے اور اپنی موجودگی قبول کروانی پڑتی ہے  لیکن  اذان کے دوران آواز کا تیز ہوناایک طرح سے (اقلیت) کے  عدم تحفظ کے احساس سے پیدا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں مسلمان ، یہودی اور عیسائی رہتے ہیں لیکن وہاں بھی اذان لاؤڈ اسپیکرز پر ہی دی جاتی ہے۔