ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے قومی ٹیم لندن پہنچ گئی

09:53 PM, 23 Apr, 2019

لندن : ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف سیریز کھیلنے کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف سیریز کھیلنے کے لیے لندن پہنچ گئی ہے ، سیریز کا آغاز 30 مئی سے ہوگا ۔

قومی ٹیم انگلیند کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی ، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی سکواڈ میں محمد عامر اور آصف علی کو بعد میں شامل کیا گیا ہے ، ابتدائی ٹیم میں دونوں کھلاڑیوں کا نام شامل نہیں تھا۔

مزیدخبریں