ملک آئین کے مطابق چلنا ہے، عمران نیازی کے حکم پر نہیں: رانا ثناءاللہ 

ملک آئین کے مطابق چلنا ہے، عمران نیازی کے حکم پر نہیں: رانا ثناءاللہ 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدر بنیں ۔عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں  اگر صدر کے عہدے کا خیال نہیں ہے تو استعفٰی دیں  ملک آئین کے مطابق چلنا ہے۔ عمران نیازی کے حکم پر نہیں ۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں  نے کہا کہ صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے، سیاسی نہیں۔  آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر، گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جارہی ہے ۔ 21 دن سے پنجاب کسی وزیراعلیٰ اور کابینہ کے بغیر چلایاجا رہا ہے۔ یہ نہیں چاہتے کہ اہل لوگ آکر ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے میں خدمت کا عمل شروع کریں۔ صدر آئین پر عمل کرے، فوری نامزدگی کریں۔

مصنف کے بارے میں