ایک ارب ڈالر کیلئے مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف کو منانے کی کوششیں 

ایک ارب ڈالر کیلئے مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف کو منانے کی کوششیں 
سورس: File

اسلام آباد: ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجرا کیلئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف کو منانے  کی کوشش جاری ہیں ۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں ،آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انٹونیت ساہی سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا  گیا ،عالمی بنک کے نائب صدر ہارڈوگ سکیفر سے بھی ملاقات کی۔ 

ملاقاتوں میں نئی حکومت کی اقتصادی ترجیحات پر گفت و شنید کی گئی ۔ وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا ، گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر ،سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ بھی موجود تھے ۔ 

مصنف کے بارے میں