حکومت کا بڑا فیصلہ ، مریم نواز سمیت اہم شخصیات سمیت ای سی ایل سے 100 نام نکال دیے گئے 

10:58 PM, 23 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری,سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف ،مریم نواز  اور فریال تالپور سمیت کئی  اہم شخصیات کے نام  ای سی  ایل سے نکال دئے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ای سی ایل سے ایک سو سے زائد افراد کے نام نکال دیئے گئے۔ جن میں  وزیراعظم  شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری ،وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف فریال تالپور اور دیگر شامل ہیں۔

وزرات داخلہ میں لسٹوں کی چھانٹی جاری ہے ،مجموعی طور پر   3 ہزار کے قریب نام ای سی ایل سے نکالے جانے ہیں۔چار ماہ تک لسٹ میں موجود  رہنے والے تمام نام ای سی ایل سے نکال دیئے جائیں گے۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت، حساس ادارے کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈلنے والے نام موجود رہیں گے۔ نیب اور ایف آئی اے کی سفارش پر اہم شخصیات کے نام  ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔

مزیدخبریں