پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی

02:53 PM, 23 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

ویٹیکن سٹی: پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کے روز سینٹ پیٹرز باسیلیکا کے باہر ادا کی جائیں گی۔ ویٹیکن حکام کے مطابق اس موقع پر دنیا بھر سے اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ، اور ارجنٹائن کے صدر نے اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ فرانسیسی صدر اور یوکرین کے صدر کی شرکت بھی یقینی بتائی جا رہی ہے۔

پوپ کے انتقال کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کا عمل مئی کے شروع میں متوقع ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کارڈینل جوزف کاؤٹس بھی اس اہم اجلاس میں حصہ لیں گے، اور نئے پوپ کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے روم روانہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ کارڈینل جوزف کاؤٹس کا تعلق کراچی، پاکستان سے ہے، اور وہ رومن کیتھولک چرچ کی عالمی قیادت میں ایک اہم کردار رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں