پہلگام حملہ بھارتی حکومت کا فالس فلیگ آپریشن تھا:پنوں کا دعویٰ

02:52 PM, 23 Apr, 2025

ٹورانٹو: سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام حملے کو بھارتی حکومت کی طرف سے ایک فالس فلیگ آپریشن قرار دیا ہے۔ پنوں کا کہنا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے یہ حملہ کشمیریوں کی پُرامن آزادی تحریک کو بدنام کرنے کے لیے کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حملہ جے ڈی وینس کے دورے کے دوران ایجنڈے کے تحت کروایا گیا تھا تاکہ عالمی سطح پر بھارت کے حق میں ہمدردی حاصل کی جا سکے۔

پنوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کیا اس حملے کا فائدہ کشمیریوں کو پہنچا؟ نہیں، بلکہ اس کا فائدہ صرف مودی حکومت کو ہوا۔" انہوں نے نائب امریکی صدر کے دورے کے دوران اس جعلی آپریشن کو عالمی سطح پر بھارت کی حمایت حاصل کرنے کی ایک کوشش قرار دیا۔

انہوں نے اس حملے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ بھارت خود دہشت گردی میں ملوث ہے، جس کا عالمی سطح پر بھی کئی ممالک میں اثرات ہیں۔

پنوں نے اس موقع پر کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کا بھی مطالبہ کیا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں