واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے ایران کے حوالے سے انتظامیہ کی تازہ ترین پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے فی الحال ایران کے ساتھ جنگ بندی کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی ہے۔
ترجمان کے مطابق، موجودہ سیز فائر اس وقت تک قائم ہے جب تک ایرانی قیادت کی جانب سے امریکی شرائط پر کوئی متفقہ اور حتمی جواب موصول نہیں ہو جاتا۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اپنے اس مطالبے پر قائم ہے کہ ایران کو ہر صورت اپنا افزودہ یورینیم واشنگٹن کے حوالے کرنا ہوگا۔
کیرولین لیوٹ نے حالیہ فوجی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دو بحری جہازوں کو قبضے میں لینا کسی بھی صورت جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور نہیں کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور وہاں کی موجودہ صورتحال سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔
وائٹ ہاؤس کا ماننا ہے کہ ایران پر ڈالی گئی سخت معاشی پابندیاں رنگ لا رہی ہیں۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ شدید معاشی دباؤ ہی وہ بنیادی وجہ ہے جس نے تہران کو دوبارہ مذاکرات کی میز کی طرف لوٹنے پر مجبور کیا ہے۔
ایران جب تک جواب نہیں دیتا، جنگ بندی برقرار رہے گی: وائٹ ہاؤس کا اعلان
09:05 AM, 23 Apr, 2026