لاہور: اچھرہ میں بربریت کی انتہا، نامعلوم شخص نے 3 معصوم بچوں کے گلے کاٹ دیے

03:10 PM, 23 Apr, 2026

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے گنجان آباد علاقے اچھرہ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک سفاک شخص نے تین سگے بہن بھائیوں کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔ مقتولین میں 5 سالہ مومنہ بتول، 4 سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ ام حبیبہ شامل ہیں، جن کی خون میں لت پت لاشیں شاہ جمال پلازہ سے برآمد ہوئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بچوں کے چچا کو مشکوک جان کر حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، فیصل کامران نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور یقین دلایا ہے کہ معصوم بچوں کے قاتل قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔

مزیدخبریں