بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، آصفہ بھٹو

بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، آصفہ بھٹو

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اللہ پاک کلثوم نواز کو جلد صحت یابی عطا فرمائے اور وہ ٹھیک ہو کر وطن واپس آئیں۔

87ded3b08e509b5b9848825f1ed37f3d

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز گلے میں کینسر کی تشخیص کے بعد لندن میں علاج کیلئے مقیم ہیں۔بیگم کلثوم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں یہ نشست 28 جولائی کو سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص کے بعد ان کی بیٹی مریم نواز این اے 120 میں اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلائیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں