پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی یا ٹیسٹ فیصلہ نہ ہو سکا

11:06 AM, 23 Aug, 2019

 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی یا ٹیسٹ فیصلہ نہ ہو سکا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی پی سی بی کو ٹیسٹ کی بجائے تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کی پیش کش، جبکہ پی سی بی سری لنکن اسپورٹس منسٹر کے اعلان سے حیران۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کی رپورٹ مثبت قرار دینے کے بعد بھی پاکستان میں نہ کھیلنے کا اعلان سمجھ سے باہر ہے۔

پی سی بی کا معاملہ اے سی سی اجلاس میں اٹھانے کا اعلان۔ واضح رہے کہ سری لنکن اسپورٹس منسٹر نے اپنی ٹیم کو 8 دن کے دورہ پاکستان کی اجازت دی جس میں ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلنے کی آفر کی۔

مزیدخبریں