بھارت دہشت گردی کا ذمہ دار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

09:14 AM, 23 Aug, 2025

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پر بھارتی سازشیں اور وسائل ہیں، لیکن افواجِ پاکستان انہیں ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

سی پی این ای وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں، جبکہ بلوچستان میں دشمن کا پروپیگنڈا عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”معرکہ حق“ کے دوران پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا۔

سی پی این ای وفد نے بھی افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ریاست، عوام اور اداروں کی مشترکہ حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔

مزیدخبریں