غذر : غذر کے مختلف علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کے باعث شدید سیلاب نے تباہی مچا دی۔ راوشن، تھنگلی، گاوٹ، مادوری، تالی داس اور مولا آباد کے دیہات پانی اور پتھروں کے ریلے کی زد میں آ گئے۔ کئی مکانات، کھیت اور مویشی لمحوں میں سیلاب کی نذر ہو گئے۔
ارلی وارننگ سسٹم سیلاب سے قبل الرٹ دینے میں ناکام رہا، تاہم مقامی چرواہوں کی بروقت اطلاع پر درجنوں خاندان محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے، جس سے سینکڑوں جانیں بچ گئیں۔
گلگت-شندور روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ پاک فوج اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔