کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی بڑی کامیابی

12:10 PM, 23 Aug, 2025

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی بڑی کامیابی

کراچی : سندھ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے منسلک ایک بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ یہ نیٹ ورک کراچی میں سرگرم تھا اور دہشت گرد کارروائیوں کے لیے مالی و لاجسٹک سپورٹ حاصل کر رہا تھا۔ 8 جولائی کو 4 ملزمان کو گرفتار کیا، سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی.

تفصیلات کے مطابق، بدین کے رہائشی 45 سالہ عبدالرحمن کی 18 مئی کو ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کے دوران اس نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔ تحقیقات میں واضح طور پر "را" کی مداخلت اور معاونت سامنے آئی، جس کے بعد ایک "رپورٹنگ ایجنسی" کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، جو اس نیٹ ورک سے منسلک تھی۔

حکام کے مطابق کراچی میں "را" کے مالی تعاون سے دہشت گردوں کے لیے ایک سیف ہاؤس بھی قائم کیا گیا تھا، جہاں سے نیٹ ورک کو کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش سی ٹی ڈی کے سپرد کر دی گئی ہے۔

حساس ادارے اس پیشرفت کو قومی سلامتی کے لیے اہم سنگِ میل قرار دے رہے ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

مزیدخبریں