باجوڑ میں فتنتہ الخوارج کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، سیکیورٹی فورسز صرف دہشتگردوں کو نشانہ بنا رہی ہیں

12:22 PM, 23 Aug, 2025

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے باجوڑ میں جاری انسداد دہشتگردی آپریشن کے خلاف دہشتگرد تنظیم "فتنتہ الخوارج" کی جانب سے ایک نیا پروپیگنڈا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ خارجی دہشتگرد نور ولی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں آپریشن کو "پاک فوج کا ظلم" قرار دیا گیا، جو حقائق کے سراسر منافی ہے۔

ذرائع کے مطابق، 18 اگست کو سیکیورٹی فورسز نے مقامی آبادی کو ہدایت دی تھی کہ جاری آپریشن کے دوران کسی بھی دہشتگرد کو علاقے میں پناہ نہ دی جائے۔ اس کے برعکس، نور ولی نے اپنے اعلامیہ میں مقامی کمانڈروں کو باجوڑ چھوڑنے سے منع کیا، جس سے اس گروہ کی دوغلی پالیسی واضح ہو گئی۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق، باجوڑ آپریشن مکمل طور پر دہشتگردوں کے خلاف ہے اور عوام کو نشانہ بنانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزیدخبریں