یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

جوئے کی موبائل ایپلی کیشنز کو ویڈیوز میں پروموٹ کرنے کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حراست میں لیاگیاتھا

03:36 PM, 23 Aug, 2025

لاہور: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے خلاف جاری کیس میں عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کر دی۔

ڈکی بھائی کو جوئے کی موبائل ایپلی کیشنز کو ویڈیوز میں پروموٹ کرنے کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حراست میں لیا تھا۔ ان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوئے کی ایپلی کیشنز کی پروموشن کی، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں