ٹوکیو: جاپان کے جزیرے ہونشو کے مشرقی ساحلی علاقے کے قریب 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہونشو کے مشرقی ساحلی علاقے کے قریب 78 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث بعض علاقوں میں ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور حفاظتی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔
حکام کی جانب سے زلزلے کے بعد عمارتوں اور دیگر تنصیبات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ مزید آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔