نیویارک:دنیا میں روز بروز ماہرین نت نئے نفسیاتی مراحل کو بیان کرتے ہیں ۔ گزشتہ روز ماہر نفسیات نے ایک کانفرنس کے دوران بتایا کہ اب آپ اپنی امنگوں کے مطابق خواب دیکھ سکیں گے ۔
آپ کیسا خواب دیکھنا چاہتے ہیں ،اسکے لیے پہلے غور و فکر کریں ۔ منفی خیالات سے پر ہیز کریں ، خاص طور پر دن کی باتوں پر دھیان نہ دینا بہتر ہے ۔
خواب دیکھنے کی مشق کرنا
جس شخصیت یا واقعہ کو خواب میں دیکھنا چاہتے ہیں تو اس شخصیت یا واقعہ کو یاد کریں ۔ ذہن میں گھومائیں۔ابتدائی دنوں میں مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن پھر ایسا ہو جائے گا کہ جس طرح کا خواب دیکھنا چاہتے ہوں گے وہی آئے گا۔
جس شخص یا فرد کے بارے میں خواب میں دیکھنا چاہتے ہیں آپ کو چاہیئے کہ اس کی تصاویر بھی اپنے آس پاس رکھیں۔ سونے سے پہلے لیٹ کر ان کو دیکھتے رہنا ہی بہتر ہے ۔
سونے سے پہلے دوسروں سے بات چیت کم سے کم کریں تا کہ آپ کی توجہ جس خواب کو دیکھنے کے لیے درکار ہو وہ بٹ نہ سکے ۔ماہرین کا کہناہے کہ یہ وہ طریقے ہیں جنہیں اپنا کر آپ اپنی پسند کے خواب دیکھ سکتے ہیں۔
اب اپنی مرضی کے خواب دیکھنا ہو گیا ممکن ،وہ بھی بغیر کسی ٹیکنالوجی کے !
09:29 AM, 23 Dec, 2016